خبر رساں ايجنسی ايكنا كا تركی زبان میں افتتاح-

IQNA

خبر رساں ايجنسی ايكنا كا تركی زبان میں افتتاح-

11:45 - December 10, 2006
خبر کا کوڈ: 1513261
بين الاقوامی گروپ: ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی كی فہرست میں تركی زبان كے اضافہ سے یہ خبر رساں ايجنسی ۸ زبانوں میں اپنی كاركردگی پيش كر رہی ہے-

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) اس سے قبل عربی،انگلش ،فرنچ، اردو، اسپين ،تركی اور آذر باﺋيجان زبان میں اپنی كاركردگی انجام دے رہی ہے –
خبر گزاری قرآن كے عہدے داروں كا كہنا ہے كہ مخاطبين كی كثرت كو ديكھنے كے بعد اندازہ ہوتا ہے كہ دنيا میں قرآنی اور دينی كاركردگی انجام دينے والی ساﺋیٹس كم ہیں-
ہم مختلف زبانوں میں قرآنی اور مذھبی خدمات انجام دے كر عالمی سطح پر لوگوں كی ضروريات كو پورا كرنا چاہتے ہیں-
قابل ذكر ہے كہ سازمان مدارس و حوزہ ھای علمیہ خارج از كشور اور سازمان فرھنگ و ارتباطات اسلامی كے تعاون سے ڈیڑھ سال كے عرصہ میں مختلف زبانوں میں قرآنی خبر رساں ايجنسی كا افتتاح كيا گيا ہے-

نظرات بینندگان
captcha