آيسسكو كی طرف سے ۵ مایہ ناز اسلامی شخصيات كو خراج عقيدت –

IQNA

11:46 - December 11, 2006
خبر کا کوڈ: 1513509

آيسسكو كی طرف سے ۵ مایہ ناز اسلامی شخصيات كو خراج عقيدت –

بين الاقوامی گروپ: اسلام كی ۵ مایہ ناز شخصيات كو آيسسكو كی طرف سے اس ادارے كے ۷ ویں اجلاس میں جو كے مراكش كے دارالحكومت رباط میں منعقد ہوگا ،خراج عقيدت پيش كيا جاۓ گا-

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے سعودی عرب كی خبر رساں ايجنسی سے نقل كيا ہے كہ پانچ تاريخی شخصيات جنہوں نے ادبيات ،اسلامی ثقافت وغيرہ پر كارھاۓ نماياں انجام دۓ ہیں اور جبكہ ان شخصيات كا تعلق افريقہ، عرب ممالك اور دوسرے ايشيائی ممالك سے ہے ،اس ادارے كا پہلا ايوارڈ ناﺋيجريا كے سابقہ وزير اور او آئی سی كے سابقہ جنرل سيكرٹری ،حامد القابد دوسرا ايوارڈ مراكش كے بادشاہ كے مشير ،ڈاكٹر عباس جريری،تيسرا ايوارڈ انجمن دعوت اسلامی سنگاپور كے سربراہ ،ڈاكٹر ابو بكر محی الدين ،چوتھا ايوارڈ آيسسكو كے سيكرٹری جنرل ،مغی بوسنيائی ،اور پانچواں ايوارڈ جماعت دعوت اسلامی كے جنرل سيكرٹری ،ڈاكٹر محمد احمد شريف ،كو ديا گيا –
واضح رہے كہ آيسسكو كی ۷ ویں كانفرنس ۵۱ ايشيائی ممالك كی موجودگی میں ۸ دسمبر سے مراكش كے دارالحكومت رباط میں جاری ہے-

نظرات بینندگان
captcha