ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق اس پروگرام میں دوشنبہ میں اسلامی جمہوریہ ايران كے خانہ فرھنگ كے مدير جناب قھرمان سليمانی نے كہا كہ ايك ہزار سال پہلے اس سر زمين سے یہ آسمانی آواز اٹھی تھی جو ابھی بھی باقی ہے –
انہوں نے مزيد كہا كہ ہزار سال گزرنے كے بعد جناب رودكی كی ياد منانا ان كی عظمت كی دليل ہے-
تاجكستان كی جوان كمیٹی كے نماﺋندے جناب خال اف نے اس تقريب سے خطاب كرتے ہوۓ كہا كہ خانہ فرھنگ اور سفارت اسلامی جمہوریہ ايران كی طرف سے ايسے پروگرام قابل تعريف ہیں-
ڈاكٹر اسد اللہ نے بھی تقرير كرتے ہوۓ جناب رودكی كے اشعار پر روشنی ڈالی-
اسی طرح طلباء نے رودكی كی شخصيت پر اپنے مقالے پيش كۓ-
آخر میں ممتاز مضمون نگاروں اور شعراء كو خانہ فرھنگ كی طرف سے انعامات تقسيم كیے گۓ-