اھواز میں واقع امير المومنين ھسپتال كی قرآنی كاركردگی پر ايك نظر –

IQNA

13:33 - December 12, 2006
خبر کا کوڈ: 1513825

اھواز میں واقع امير المومنين ھسپتال كی قرآنی كاركردگی پر ايك نظر –

قرآنی سرگرمياں گروپ: اھواز میں واقع امير المومنين ھسپتال كی من جملہ كاركردگی میں قرآنی مقابلے بھی شامل ہیں-

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) سے بات چيت كرتے ہوۓ امير المومنين ھسپتال كے ايك عہدے دار نے كہا كہ قرآن مجيد سے متعلق سال میں ہمارے دو اہم پروگرام ہیں ايك ماہ مبارك رمضان میں ختم قرآن كے جلسات ،دوسرے ھسپتال كے كارندوں كے لیے قرآنی كلاسوں كا اہتمام –اسی كے ساتھ قراﺋت ،حفظ اور مفاہيم قرآن سے متعلق قرآنی مقابلہ –
جناب منصور نے مزيد كہا كہ اس سال یہ آٹھواں قرآنی مقابلہ ہے جو امير المومنين ھسپتال كی طرف سے منعقد كيا جا رہا ہے-
انہوں نے مزيد كہا كہ ھسپتال میں نماز ظہر و عصر جماعت كے ساتھ ادا كی جاتی ہے اور نماز كے بعد شرعی مساﺋل بيان كۓ جاتے ہیں-

نظرات بینندگان
captcha