ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا سے بات چيت كرتے ہوۓ سيد حسن موسوی شوكی نے كہا كہ صوبہ خوزستان میں قرآن كی كمیٹی بنانے كی سخت ضرورت ہے-
انہوں نے مزيد كہا كہ یہ كمیٹی معارف قرآن كی ترويج كے لیے بنائی جاۓ ايسا نہ ہو كہ كمیٹی كی تشكيل تو قرآن كے نام پر ہو ليكن بعد میں اس كمیٹی كی كاركردگی قرآن كے علاوہ ہو-
ممتاز قاری نے كہا كہ یہ كمیٹی واضح طور پر آيات قرآن كی نشاندھی كرے تاكہ عوام ان آيات كے مطابق اپنے امور انجام دیں-