ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق دارالقرآن حرم حضرت فاطمہ معصومہ ۜ كے انچارج حجۃ الاسلام والمسلمين حيدر كسمائی نے كہا كہ اس قرآنی محفل میں ۴ سے ۱۰ سال تك كے بچے شركت كرسكتے ہیں -اور اس نورانی محفل میں تواشيح (باھم مذھبی قصاﺋد پڑھنے )قراﺋت اور حفظ كے مقابلے بھی ہوں گے-
اور ممتاز بچوں كو انعام سے بھی نوازا جاۓ گا –انہوں نے كہا كہ یہ مقابلے مرد حضرات كے پروگرام كے ساتھ شبستان امام خمينی رہ میں انجام پاﺋیں گے-
كسمائی نے كہا اس شعبے كی سالانہ نشست ۱۱ دسمبر كو برقرار ہوئی اور گذشتہ سال كی كاركردگی كا جاﺋزہ ليا گيا-
قرآنی شعبے كے انچارج نے كہا كہ مذكورہ شعبہ سال رواں میں قرآن شناسی كے چھ پروگرام منعقد كر چكا ہے جس میں ۴ ہزار افراد نے شركت كی ہے –
انہوں نے كہا كہ حفظ كی كلاسز مستقل اور دوسرے فنون كی كلاسز شارٹ كورس كی شكل میں منعقد ہوئی ہیں