ھندوستان كے شيعوں نے پارليمنٹ ہاٶس كے سامنے دھرنا ديا ہے –

IQNA

ھندوستان كے شيعوں نے پارليمنٹ ہاٶس كے سامنے دھرنا ديا ہے –

10:45 - December 14, 2006
خبر کا کوڈ: 1514171
بين الاقوامی گروپ: ھندوستانی پارليمنٹ ہاٶس كے سامنے شيعوں كی ايك جماعت نے دھرنا ديا ہے جن كا حكومت سے مطالبہ ہے كہ وہ ہمارے ساتھ انصاف سے كام لے اور اقليت كے حقوق كی رعايت كرے-
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے جعفری نيوز سے نقل كيا ہے كہ اس اجتماع میں شيعوں كی متحدہ جمہوری پارٹی كے لیڈر جناب علی حسين نے تقرير كرتے ہوۓ كہا كہ چونكہ ھندوستان میں شيعہ مختلف علاقوں میں رہتے ہیں لہذا سياسی پارٹياں ان كی طرف توجہ نہیں ديتی ہیں اسی لیے ہم نے شيعوں كی ايك متحدہ پارٹی بنائی ہے جس كے ذريعہ شيعان ھند كو ان كے حقوق دلاﺋیں گے-
انہوں نے كہا كہ گذشتہ چند سالوں میں شيعوں كو پارليمنٹ تك پہنچنے سے روكا جاتا رہا ہے –اور پارليمنٹ میں ايسا كوئی نہیں تھا جو ہماری نماﺋندگی كر كے شيعوں كے حالات پر صدا بلند كرتا-
انہوں نے كہا كہ ہم ھندوستانی وزير اعظم سے یہ مطالبہ كرتے ہیں كہ اقليت كے حقوق كی رعايت كرتے ہوۓ شيعہ نماﺋندوں كو اسمبلی تك پہنچنے كے مواقع فراہم كیے جاﺋیں –
انہوں نے كہا كہ ہم اپنے وزير اعظم سے یہ بھی مطالبہ كرتے ہیں كہ ہماری قوم كے محروم لوگوں كے حصول علم كے لیے مناسب انتظام كيا جاۓ اور حج كے كوٹے میں شيعوں كو بھی شامل كيا جاۓ-

نظرات بینندگان
captcha