ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) سے گفتگو كرتے ہوۓ دارالقرآن كے سربراہ جناب محمد علی زادہ نے كہا كہ دارالقرآن كی طرف سے مدارس مساجد ،امام بارگاہوں اور ادارہ جات میں مبلغين قرآن كو تبليغ كے لیے بھيجا جاتا ہے-
انہوں نے مزيد كہا كہ اگرچہ ہمارا یہ پروگرام پورا سال جاری رہتا ہے ليكن گرميوں كی چھٹيوں اور ماہ رمضان میں قرآنی كلاسوں میں ايك خاص رونق پيدا ہو جاتی ہے –لہذا ان ايام میں دارالقرآن كی طرف سے زيادہ مبلغين بھيجے جاتے ہیں اور یہ ہماری اہم ترين ذمہ داريوں میں سے ہے –