ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے ادارہ ثقافت و ارتباط كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اس كانفرنس میں ڈاكٹر فاضل لاريجانی كے علاوہ دوسرے ايرانی سفارتی عملے نے بھی شركت كی ہے ،اس كانفرنس میں كينیڈا میں اسلامی انجمن كے سربراہ ٫٫خوجہ مبين٬٬كينیڈا كے امن عامہ كے وزير استوكول دی كينیڈا كی پارليمنٹ كے ممبران خصوصا بيل گراھم نے خطاب كيا –
كانفرنس كےمہمان خصوصی جسے ۲۵ ممالك كہ جن میں ايران بھی شامل ہے كے باھمی مشورہ سے منتخب كيا گيا ٫٫ھارون صديقی ٬٬ تھے جو ايك معروف مسلمان روزنامہ نگار اور مصنف ہیں انہوں نے مغربی ممالك میں در پيش مسلمانوں كے خلاف سازشوں كا تذكرہ اور ان كا راہ حل بيان كيا –
اور اسلام اور مسلمانوں كے خلاف دی جانے والی غلط نسبتوں كی وضاحت كی-
انہوں نے آخر میں اس اميد كا اظہار كيا كہ پورے عالم پر انسانيت كی حكمرانی ہو اور بے انصافی ،امتيازی سلوك اور تشدد كا مكمل خاتمہ ہو جاۓ-