ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے اس ھفت روزہ سے نقل كيا ہے كہ پوری دنيا سے ہر سال ايك ملين مسلمان ہجرت كر كے يورپ آتے ہیں-
ھفت روزہ نے لكھا ہے كہ مسلمانوں كی تعداد كے اضافہ كے ساتھ مساجد میں بھی اضافہ ہوتا جا رہا ہے اس وقت فقط فرانس میں ۱۵۰۰ مساجد موجود ہیں-
ھفت نامہ نے يورپی يونين كو مسلمانوں كی تعداد بڑھنے پر خبردار كرتے ہو ۓ لكھا كہ اگر یہی صورت حال رہی تو ۲۰۲۵ ء يورپ میں مسلمانوں كی تعداد ۴۰ ملين ہو جاۓ گی-