پيغمبر اعظم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم كی شان میں گستاخی كرنے والے اخبار كے ایڈیٹر كو ڈنمارك كا صحافتی ايوارڈ ديا گيا-

IQNA

پيغمبر اعظم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم كی شان میں گستاخی كرنے والے اخبار كے ایڈیٹر كو ڈنمارك كا صحافتی ايوارڈ ديا گيا-

12:52 - December 18, 2006
خبر کا کوڈ: 1514586
بين الاقوامی گروپ: ڈنمارك میں صحافت كی انجمنوں نے خلاف توقع پيغمبر اسلام ۖ كی شان میں گستاخی كرنے والے اخبار كے ایڈیٹر كو بہترين صحافتی ايوارڈ كے لیے منتخب كر ليا-

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے مفكرۃ الاسلام خبر رساں ايجنسی كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ ڈنمارك كے صحافی حلقوں نے پيغمبر اسلام ۖ كی شان میں گستاخی كرنے والے اخبار فليمنگ روسر كو بہترين صحافی ايوارڈ كے لیے منتخب كيا ہے اور اسے آزادی بيان كا بہترين علمبردار قرار ديا گيا ہے جو كہ صحافت كی دنيا كا طرہ امتياز ہے –
ايوارڈ دينے والی كمیٹی كی طرف سے دنيا بھر كے دباٶ كے باوجود اس كے عذر خواھی نہ كرنے كے فيصلے كو سراھا گيا –واضح رہے كہ ان خاكوں كی اشاعت سے دنيا بھر كے مسلمانوں كے جذبات مجروح ہوۓ تھے-
دوسری طرف ٫٫عبد الواحد بدرسين ٬٬ جو ڈنمارك ہی كے باشندے ہیں اور امام جماعت ہیں اس فيصلے كو شرمناك قرار ديا ہے اور كہا ہے كہ صرف آزادی بيان كو مدنظر ركھا گيا ہے جبكہ مسلمانوں كی تعداد كا خيال نہیں ركھا گيا- انہوں نے مزيد كہا كہ اسلام آزادی بيان كے ساتھ ساتھ دوسرے مذاھب كی عزت و توقير كا بھی خيال ركھتا ہے -

نظرات بینندگان
captcha