ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق اس كتاب میں اصحاب امير المومنين كا تعارف كرايا گيا ہے اور اسی كے ساتھ بعض اصحاب كی نماياں خصوصيات پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے-
اس كتاب میں امام كے جن صحابيوں كا تذكرہ كيا گيا ہے ان میں سے بعض كے نام یہ ہیں: ابو الاسود دٶيلی،سليمان بن صرد خزاعی، سعد بن مسعود ،ابو ايوب انصاری ،ابو قنادہ ،خالد بن معمر ،خواجہ ربيع ،سليم بن قيس ھلالی ،ابراہيم بن مالك اشتر نخعی،كميل بن زياد نخعی،ميثم تمار-