ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے اے ايف پی كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ یہ كتاب برزخ پبلشرز كے تعاون سے طبع ہو رہی ہے یہ كتاب فرانس كے ۲۰ ویں صدی كے سب سے بڑے مفكر ژاك جيك دريدا كی الجزائر كے اسلامی مفكر كے ساتھ گفتگو پر مشتمل ہے اس كتاب كی طباعت كا مقصد اسلام و مغربی دنيا كو قريب لانا ہے در حقيقت یہ كتاب كی بجاۓ ايك رسالہ فلسفی كے ساتھ زيادہ مشابہ ہے اور ايك دوسرے كے فلسفيانہ تبادلہ خيال كو ذكر كيا گيا ہے –