ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے اے ايف پی كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ یہ مبلغين فرانسيسی زبان پر تسلط كے ساتھ ساتھ یہاں كی جمہوريت كے بھی پابند ہوں گے-
فرانسيسی فوج كے لیے پہلے مبلغ ٫٫عبد القادر ادبی٬٬ نے كہا ہے كہ مبلغين كو چاہیے كہ وہ اسلام كے بارے میں مفصل معلومات ركھتے ہوں اور خود بھی ان پر عمل كرتے ہوں-
مولانا الحسن آيوی ايك دوسرے مبلغ نے كہا كہ ہماری ذمہ داری صرف نماز جمعہ كا قيام اور ضرورتمندوں كی مدد ہی نہیں ہے - عبد الحق نبوی جو كہ ھسپتالوں میں اپنا وظيفہ ادا كر رہے ہیں نے كہا كہ ہمارا كام سب سے پہلے مريضوں كو خوشحال كرنا ہے اور ان كے شرعی سوالات كا جواب دينا ہے –