ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے اسلام آن لائن سائٹ سے نقل كيا ہے كہ امريكی حجاج كی سعودی عرب روانگی سے پہلے امريكی ائرپورٹ پر سخت تلاشی لی جاتی ہے اور انہیں بلا وجہ تنگ كيا جاتا ہے او ر كئی گھنٹے تك انہیں پريشان كيا جاتا ہے امريكہ میں اسلامی روابط كی كونسل نے مسلمانوں كی بہت بڑی تعداد سے ايسی شكايات دريافت كرنے كے بعد شہری حقوق پر مبنی ايك پمفلٹ حجاج كرام كے لیے تقسيم كيا ہے اور حجاج سے اپيل كی ہے كہ آئندہ ايئر پورٹ پوليس كی طرف سے كسی بھی بد سلوكی كی صورت میں اس كونسل كو مطلع كریں-