مشہد كی اوپن يونيورسٹی میں ٫٫اسلام و ايران میں علوم كی تاريخ ٬٬ كے عنوان سے ايك نمايشگاہ كا اھتمام –

IQNA

مشہد كی اوپن يونيورسٹی میں ٫٫اسلام و ايران میں علوم كی تاريخ ٬٬ كے عنوان سے ايك نمايشگاہ كا اھتمام –

11:19 - December 20, 2006
خبر کا کوڈ: 1515051
فكر و نظر گروپ:اسلام و ايران میں عقلی اور سائنسی علوم كی نمايشگاہ مشہد كی اوپن يونيورسٹی میں منعقد كی جاۓ گی-
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا شعبہ خراسان رضوی كی رپورٹ كے مطابق یہ نمايشگاہ ھفتہ تحقيق كی مناسبت سے استان قدس رضوی كے كتاب خانہ كے تعاون سے ۱۷ دسمبر سے ۲۱ دسمبر تك لگائی جاۓ گی-
اس نمايشگاہ میں كتابخانہ استان قدس رضوی كے مخزن سے قديمی خطی نسخوں كو بھی ركھا جاۓ گا اس وجہ سے یہ نمايشگاہ محققين كے لیے كافی اھميت اختيار كر گئی ہے-
اس نمايشگاہ میں طب ،رياضی ،نجوم ،تاريخ ،جغرافیہ ،موسيقی ،صنعت ،جواھر شناسی اور فزكس وغيرہ كے آثار ركھے جائیں گے –
اسی طرح ۵ ویں صدی ھجری سے ۱۳ ویں صدی ھجری تك كے خطی نسخے بھی نمايشگاہ میں ركھے جائیں گے-

نظرات بینندگان
captcha