ملائشيا كی اپيل: حلال مصنوعات بين الاقوامی معيار كے مطابق ھونی چاہيیں –

IQNA

ملائشيا كی اپيل: حلال مصنوعات بين الاقوامی معيار كے مطابق ھونی چاہيیں –

12:36 - December 21, 2006
خبر کا کوڈ: 1515221
بين الاقوامی گروپ: ملائشيا نے اپيل كی ہے كہ حلال مصنوعات كو بين الاقوامی معيار كے مطابق بنايا جاۓ-
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے برناما خبر رساں ايجنسی كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ ملائيشياء كی حلال مصنوعات كے ادارہ كے سربراہ جميل بيدن نے كہا كہ اگر مصنوعات بين الاقوامی معيار كے مطابق ہوں گی تو دنيا بھر میں جہاں بھی مسلمان حلال كا اسٹكر ديكھیں گے انہیں يقين ہو جاۓ گا كہ یہ كاملا اسلامی اور عالمی معيار كے مطابق ہیں –انہوں نے كہا كہ اگر حقيقی حكمت عملی اپنائی جاۓ تو مصنوعات بنانے والوں كو سالانہ ۲ بلين كا منافع دے سكتی ہیں-
واصح رہے كہ ايسی مصنوعات بنانے والوں كی پہلی كانفرنس اگلے سال موسم بہار میں ملائشيا كے دارالحكومت كوالالمپور میں منعقد كی جاۓ گی-

نظرات بینندگان
captcha