تركی كی ٫٫حزب عدالت،، كے شعبہ خواتين كی سربراہ :حجاب اسلامی كو محدود كرنا قابل قبول نہیں ہے-

IQNA

تركی كی ٫٫حزب عدالت،، كے شعبہ خواتين كی سربراہ :حجاب اسلامی كو محدود كرنا قابل قبول نہیں ہے-

13:11 - December 21, 2006
خبر کا کوڈ: 1515230
بين الاقوامی گروپ: تركی كی حزب عدالت شعبہ خواتين كی سربراہ نے كہا ہے كہ تركی كے بنيادی قانون میں كسی بھی با حجاب خاتون كے انتخابات میں شركت كے لیے كوئی محدوديت موجود نہیں ہے-
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے تركش نيوز كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ سلما كواف نے انا توليا خبر رساں ايجنسی سے گفتگو كرتے ہوۓ كہا كہ جو شخص بھی واجد الشرائط ہے وہ صدارتی اليكشن میں حصہ لے سكتا ہے اس میں حجاب كی كوئی پابندی نہیں ہے-
انہوں نے كہا كہ حجاب ايك شخصی دينی مسألہ ہے لہذا انتخابات میں شخص كی ذاتی صلاحيتوں كو پركھا جاۓ نہ كہ اس كی مذھبی صلاحيت كو انہوں نے مزيد كہا كہ ہم خواتين كے سياست میں آنے كے موقع فراھم كر رہے ہیں اور ہماری یہ خواہش ہے كہ حجاب اسلامی كو مانع نہ بنايا جاۓ –

نظرات بینندگان
captcha