برطانیہ كی لنكا شائر ، كمیٹی كے تعاون سے كليسا كو مسجد میں تبديل كرنے پر اٹھنے والی شورش ختم ہوگئی-

IQNA

برطانیہ كی لنكا شائر ، كمیٹی كے تعاون سے كليسا كو مسجد میں تبديل كرنے پر اٹھنے والی شورش ختم ہوگئی-

15:34 - December 25, 2006
خبر کا کوڈ: 1515599
بين الاقوامی گروپ:برطانیہ كے منطقہ لنكا شائر كی كونسل كے تعاون سے چھوٹے سے شہر كليثرو لنكا شائر میں كليسا كو مسجد میں تبديل كرنے كی حمايت كر دی ہے-

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے بی بی سی كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ مسجد اور علاقہ لنكا شائر كی حكومتی كونسل كے مابين كافی عرصے سے اس بات پر كشمكش چل رہی تھی كہ مسلمان ايك چھوٹے سے كليسا كو مسجد میں تبديل كرنا چاہتے تھے ،كافی تگ و دو كے بعد بالآخر مسلمان اپنی اس كوشش میں كامياب ہو گۓ اور یہ كاميابی انتخابی عمل سے وجود میں آئی جس میں اس شہر كے ۱۵۹ افراد كی موجودگی میں اس شہر كی كونسل كے ۱۳ ممبران میں سے ۸ نے مسلمانوں كے حق میں فيصلہ دے ديا –
واضح رہے كہ انگلينڈ كی ۶۰ ملين كی آبادی میں مسلمانوں كی تعداد ڈیڑھ ملين ہے –

نظرات بینندگان
captcha