سعودی وزير داخلہ :زائرين كرام كی حفاظت ہماری اولين ذمہ داری ہے-

IQNA

سعودی وزير داخلہ :زائرين كرام كی حفاظت ہماری اولين ذمہ داری ہے-

12:05 - December 26, 2006
خبر کا کوڈ: 1515777
بين الاقوامی گروپ:سعودی وزير داخلہ اور حج كمیٹی كے انچارج نے كہا ہے كہ حج كے دوران زائرين كرام كی حفاظت ہماری حكومت كی اولين ذمہ داری ہے-
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے عرب نيوز كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ شاھزادہ نائف جو كہ جدہ میں منعقدہ صحت و سلامی كی كانفرنس كی افتتاحی تقريب سے خطاب كر رہے تھے انہوں نے كہا كہ ہمیں اس بات سے مطمئن ہونا چاہیے كہ زائرين نے با آسانی مناسك حج كو انجام دے ديا ہے-
انہوں نے كہا كہ دو ملين سے زيادہ افراد كا ايك جگہ پر عبادت بجا لانا واقعا ايك گھٹن مرحلہ ہوتا ہے ليكن ہماری ذمہ داری ہے كہ زائرين جبتك اپنے اپنے ممالك واپس نہ لوٹ جائیں ان كی مكمل حفاظت كی جاۓ اور حجاج كرام كو بھی چاہیے كہ مناسك انجام دينے سے پہلے حفاظتی ٹيكے ضرور لگوا يا كریں-
واضح رہے كہ اس وقت ڈیڑھ ملين حجاج سعودی عرب میں موجود ہیں اور مناسك حج كے آغاز پر ان كی تعداد اڑھائی ملين سے بھی تجاوز كر جاۓ گی –

نظرات بینندگان
captcha