انڈونيشيا نے اسلام ،ايران اور مغرب نامی كانفرنس منعقد كی-

IQNA

13:22 - December 27, 2006
خبر کا کوڈ: 1516071

انڈونيشيا نے اسلام ،ايران اور مغرب نامی كانفرنس منعقد كی-

بين الاقوامی گروپ: اسلام ،ايران اور مغرب نامی ايك روزہ كانفرنس كل ۲۶ دسمبر كی عصر كو انڈونيشيا كے شہر جكارتہ كی گاجا مادا يونيورسٹی میں منعقد ہوئی-

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق گاجا مادا يونيورسٹی كے طلباء كی كوشش سے منعقد ہونے والی اس كانفرنس میں انڈونيشيا میں ايران كے سفير بھروز كمال وندی ٬٬ نے اسلامی انقلاب كے عظيم قائد امام خمينی كے سياسی افكار كے بارے میں گفتگو كی-
انڈونيشيا كی خلق مشاورتی انجمن كے سابقہ انچارج اور محمدیہ اسلامی ادارہ كی سپريم كمیٹی كے ركن پروفيسر ٫٫امين رئيس ٬٬ اور اس يونيورسٹی كے فلسفہ كے پروفيسر موسی كاظم اور انڈونيشيا كے ديگر مقررين نے اسلامی جمہوریہ ايران اور امام خمينی رہ كی شخصيت كے بارے میں تقرير كی-
تقريريوں كے آغاز سے پہلے طلباء كو ايران كے مختلف سياسی ،اقتصادی اور ثقافتی ترقياتی پروگراموں كے بارے میں فلم دكھائی گئی –
اس طرح مہمانوں اور مدعو حضرات نے اس ايك روزہ كانفرنس كے اختتام پر طلباء كے مختلف سوالوں كے جوابات بھی دیے-

نظرات بینندگان
captcha