ايكنا كے اعزازی نامہ نگار كے مطابق یہ تربيتی كورس ۵ ماہ تك جاری رہے گا اور ا س كورس میں حفظ قرآن اشارہ كی روش پر ہوگا اور قرآن كی داستانوں پر مشتمل تصاوير دكھائی جائیں گی-
اس تربيتی كورس كی ديگر ناظرہ كلاسیں ،عربی حروف كا تلفظ ،اور ترتيل قرآن مجيد كی ہوں گی-
اس تربيتی كورس كی تدريس كی ذمہ داری ربابہ محمد حسينی ،غلامی ،اور طوسی ،انجام دیں گے-
یہ ادارہ ۲۰۰۵ ء سے جامعة القرآن الكريم قم كی زير نگرانی شہر نكا میں كام كر رہا ہے –اور اس كے تين شعبے ہیں نونھالان ،جوانان ،بزرگان-