امريكہ میں عيد سعيد قربان كی مناسبت سے فقراء كی امداد-

IQNA

امريكہ میں عيد سعيد قربان كی مناسبت سے فقراء كی امداد-

13:20 - December 30, 2006
خبر کا کوڈ: 1516486
بين الاقوامی گروپ: امريكہ كے مسلمان عيد قربان كے دن حاجت مندوں كے درميان گوشت تقسيم كریں گے-
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے خبر رساں ايجنسی اسلام آنلائن سے نقل كيا ہے كہ جناب مصطفی محبوب جو كہ اسلامی امداد كمیٹی امريكہ كے صدر ہیں نے كہا كہ گذشتہ سال كمیٹی نے ساڑھے ۵ ٹن گوشت حاجب مندوں میں تقسيم كيا تھا اور اس سال ہمارا ارادہ ہے كہ پہلے سے بڑھ كر فقراء میں گوشت تقسيم كریں –
اميد ہے كہ مخير حضرات اور انجمنیں ا س كمیٹی سے تعاون كریں گے-
انہوں نے وضاہت كی كہ اسلامی امداد كمیٹی امريكہ میں فقراء كے درميان گوشت كی تقسيم كے علاوہ دوسرے ممالك میں بھی گوشت بھجتی ہے تاكہ فقراء كے درميان تقسيم كيا جا سكے-
جناب محبوب نے مزيد كہا كہ گذشتہ سال ہم نے ۶۰ جانوروں كی قربانی كی تھی اور قربانی كا زيادہ تر گوشت امريكہ سے باہر بھيجا گيا تھا اور اس سال ہمارا ارادہ ہے كہ ۳۱ ممالك میں قربانی كا گوشت بھيجا جاۓ گا-

نظرات بینندگان
captcha