اقوام متحدہ كے جنرل سيكرٹری نے عيد سعيد قربان كی مناسبت سے عالم اسلام كو ھدیہ تبريك پيش كی ہے-

IQNA

اقوام متحدہ كے جنرل سيكرٹری نے عيد سعيد قربان كی مناسبت سے عالم اسلام كو ھدیہ تبريك پيش كی ہے-

13:55 - January 01, 2007
خبر کا کوڈ: 1516834
اعزازی گروپ: اقوام متحدہ كے جنرل سيكرٹری نے عيد سعيد قربان كی مناسبت سے تمام عالم اسلام كو مبارك باد كا پيغام ديا ہے-

ايكنا كے اعزازی نمائندہ نے اسلامك نيوز كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اقوام متحدہ كے جنرل سيكرٹری نے كہا ہے كہ عيد قربان عالم اسلام كی بہت بڑی عيد ہے جو دين و عمل كے پرچم كو سربلند كرتی ہے –
آج جب عالم اسلام مختلف مشكلات میں جكڑا ہوا ہے لاكھوں مسلمان عرفات میں متحد ہو كر اتحاد كا مظاہرہ كرتے ہیں مسلمان دنيا كے جس خطے میں بھی ہیں انہیں اپنے مذھب كے مطابق زندگی گذارنے كا مكمل حق ہے لہذا انہیں مشتركہ طور ہر اپنے حقوق كے لیے جدو جہد كرنی چاہیے یہ كام صرف اقوام متحدہ ہی كا نہیں ہے بلكہ مسلمان خود بھی اسلام اور مسلمان كی شان كو بلند و بالا كرسكتے ہیں-

نظرات بینندگان
captcha