مصر میں مرسل اعظم ۜ كے عنوان پر بين الاقوامی مقابلوں كا انعقاد-

IQNA

مصر میں مرسل اعظم ۜ كے عنوان پر بين الاقوامی مقابلوں كا انعقاد-

14:05 - January 01, 2007
خبر کا کوڈ: 1516846
بين الاقوامی گروپ:قاہرہ يونيورسٹی نے پيغمبر اعظم كے عنوان پر ايك بين الاقوامی مقابلے كے انعقاد كا اعلان كيا ہے-
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے محيط خبر رساں ايجنسی كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اس مقابلے كے انعقاد كی تجويز كچھ عرصہ قبل ايك مشتركہ ثقافتی كانفرنس جو كہ قاہرہ كی يونيورسٹی میں منعقد ہوئی تھی دی گئی-
اس كانفرنس كے انعقاد كا مقصد اسلام اور پيغمبر اسلام كے حقائق كو دنيا بھر كے سامنے اجاگر كرنا بتايا گيا ہے اور ممتاز افراد كو نفيس انعامات سے نوازا جاۓ گا-
اس كے علاوہ اسلامی كونسل جرمنی نے بھی ايك مقابلے كے انعقاد كا پروگرام بنايا ہے جس میں نقاشی نمايش نامہ اور ادبی آثار كی نمائش شامل ہوگی-اس مقابلے كا ھدف ان ممالك میں پيغمبر اسلام ۖ كی شان میں گستاخانہ خاكوں كی اشاعت كا جواب دينا بتايا گيا ہے-
واضح رہے كہ یہ مقابلہ جنوری كے آخری ہفتے میں جرمنی میں منعقد ہوگا اور ہر سن وسال كے افراد اس میں شريك ہوسكتے ہیں ا ور ممتاز افراد كو سفر حج جيسے نفيس انعامات سے نوازا جاۓ گا-

نظرات بینندگان
captcha