پاكستان كے عيسائيوں نے ، مسلمانوں كے ساتھ مل كر سال نو كا جشن منايا-

IQNA

14:08 - January 01, 2007
خبر کا کوڈ: 1516853

پاكستان كے عيسائيوں نے ، مسلمانوں كے ساتھ مل كر سال نو كا جشن منايا-

بين الاقوامی گروپ:پاكستان كی عيسائی برادری نے مسلمانوں كی طرف سے حضرت عيسیۜ كے ميلاد كا جشن منانے پر خوشی كا اظہار كيا ہے اور كہا ہے كہ اس سے دونوں اديان میں اتحاد و يگانگت كی فضا قائم ہوگی-

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے سعودی عرب كی اسلامی نيوز ايجنسی كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ ايك عيسائی خاتون نامہ نگار جنيفر ڈيوڈ م نے كہا ہے كہ ہم حضرت عيسی كے ميلاد كا جشن مسلمانوں كے ساتھ منا رہے ہیں یہ ہمارے لیے خوشی كا مقام ہے-
انہوں نے كہا كہ آئندہ بھی یہ پروگرام اكٹھے انجام پائیں گے اور مسلمان ،مسيحی برادری كو تحفہ و تحائف بھی دے گے-
نامہ نگار نے كہا كہ پاكستان میں سال نو كی تقريبات دوسرے ممالك كی نسبت فرق ركھتی ہیں اور یہاں مسلمان مسيحی برادری كے ساتھ مل كر سال نو كا جشن مناتے ہیں-
واضح رہے كہ كرسمس كے موقع پر پاكستان میں سركاری تعطيل كی جاتی ہے اور شہروں میں چراغاں كيا جاتا ہے اور میڈيا پر خصوصی پروگرام نشر كیے جاتے ہیں-
پاكستان كی آبادی ۱۶ كروڑ ہے جس میں ۳ فيصد عيسائی ہیں جبكہ مسلمانوں كا تناسب ۹۵ فيصد ہے-

نظرات بینندگان
captcha