سينگال میں عيد قربان كی نماز ادا كی گئی-

IQNA

سينگال میں عيد قربان كی نماز ادا كی گئی-

10:34 - January 03, 2007
خبر کا کوڈ: 1517240
بين الاقوامی گروپ:ڈاكار كی مسجد میں الحاج عليون موسی كی امامت میں عيد قربان كی نماز ادا كی گئی جس میں وزير اعظم ماكی سل كے علاوہ دوسرے حكومتی نمائندوں اور اسلامی ممالك كے سفراء نے شركت كی –
ايران كی قرآنی خبر رساں ای جنسی ايكنا نے نیٹ ٹی آل كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ سينگال كے صدر عبد اللہ ود نے عيد كی نماز مسجد ٫٫موريد بنای تالی ٬٬ میں ادا كی –
سينگال كے صدر نے اس دفعہ عيد قربان كا حضرت عيسی كے ايك حواری كے دن كے ساتھ اكٹھا ہونے كو نيك شگون خيال كيا اور توقع ظاہر كی كہ اس سے مسلم اور مسيحی برادری میں اخوت اور بھائی چارے كو مزيد فروغ ملے گا-
بہت سارے خطباء نے عيد كو آنے والے انتخابات كے لیے ايك غنميت موقع كے طور پر بھی استعمال كيا-
واضح رہے كہ تمام اسلامی انجمنوں نے پير كے دن عيد قربان منائی ہے البتہ ايك چھوٹے سے گروہ نے سعودی عرب كی ديكھا ديكھی ھفتہ كو عيد منائی ہے-

نظرات بینندگان
captcha