حج كی بہترين سوغات ٫٫آب زم زم ٬٬ ہے

IQNA

حج كی بہترين سوغات ٫٫آب زم زم ٬٬ ہے

11:22 - January 03, 2007
خبر کا کوڈ: 1517281
بين الاقوامی گروپ:حجاج كرام اپنے اعزاء و اقارب كے لیے جو ھدیہ ليكر آتے ہیں ان میں آب زم زم ٬٬ كو محبوت ترين سوغات تصور كيا جاتا ہے-
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے عرب نيوز كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ غير ملكی حجاج كرام میں آب زم زم انتہائی محبوب هديه ہے ايك مصری حاجی اسماعيل ابو رھاب نے كہا كہ سعودی عرب سے اگر كوئی بہترين سوغات ليكر جا رہا ہوں تو وہ آب زم زم ہے ميری اھلیہ نے خصوصی تاكيد كی تھی كہ اس كے لیے وافر مقدار میں آب زم زم ليكر آوں-
انہوں نے كہا كہ مصر میں خالص آب زم زم ناياب ہے كيونكہ اس میں دوسرے پانی كی ملاوٹ كر دی جاتی ہے-
آب زم زم رسانی كے سربراہ سليمان ابو قيد كے مطابق حج كے موقع پر ۳۲ ملين لیٹر آب زم زم تقسيم كيا جاتا ہے-
انہوں نے كہا كہ اس مقصد كے لیے ۱۲۰۰ افراد كی خدمات حاصل كی گئی ہیں اور یہ ادارہ ۲۰۰۱ ء میں زائرين كرام كو خالص پانی مہيا كرنے كے لیے قائم كيا گيا ہے-

نظرات بینندگان
captcha