اسرائيلی عوام كی اكثريت نے اولمرٹ كو ناپسنديدہ شخصيت قرار ديا

IQNA

اسرائيلی عوام كی اكثريت نے اولمرٹ كو ناپسنديدہ شخصيت قرار ديا

13:25 - January 11, 2007
خبر کا کوڈ: 1518420
بين الاقوامی گروپ :اسرائيلی عوام كی اكثريت نےوزير اعظم ایہود اولمرٹ كو ناپسنديدہ شخصيت قرار ديا .






ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے ٫٫مركز اطلاعات فلسطين٬٬ سایٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اسرائيلی عوام كی اكثريت نے وزير اعظم ایہود اولمرٹ كو ناپسنديدہ شخصيت قرار ديا ہے- اسرائيل كے ايك مقامی ٹی وی چينل پر كیے گئے سروے میں پچھتر فيصد لوگوں نے اولمرٹ كی پاليسيوں كی مخالفت كی- لبنان جنگ میں شكست كے بارے میں پوچھے گئے سوال كے جواب میں اسی فيصد شہريوں نے كہا كہ یہ حكومت كا غلط معلومات پر كيا گيا ايك غلط فيصلہ تھا اور جنگ میں ناكامی پر حكومت كا محاسبہ ہو نا چاہیے- بدعنوانی اور رشوت میں ملوث اعلی حكام كے بارے میں ساٹھ فيصد شہريوں نے اپنی ناپسنديدگی كا اظہار كيا-

نظرات بینندگان
captcha