ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے ٫٫مركز اطلاعات فلسطين٬٬ سایٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اسرائيلی عوام كی اكثريت نے وزير اعظم ایہود اولمرٹ كو ناپسنديدہ شخصيت قرار ديا ہے- اسرائيل كے ايك مقامی ٹی وی چينل پر كیے گئے سروے میں پچھتر فيصد لوگوں نے اولمرٹ كی پاليسيوں كی مخالفت كی- لبنان جنگ میں شكست كے بارے میں پوچھے گئے سوال كے جواب میں اسی فيصد شہريوں نے كہا كہ یہ حكومت كا غلط معلومات پر كيا گيا ايك غلط فيصلہ تھا اور جنگ میں ناكامی پر حكومت كا محاسبہ ہو نا چاہیے- بدعنوانی اور رشوت میں ملوث اعلی حكام كے بارے میں ساٹھ فيصد شہريوں نے اپنی ناپسنديدگی كا اظہار كيا-