پنجاب : محرم الحرام میں امن و امان كيلئے اتحاد بين المسلمين كا اجلاس طلب ۔

IQNA

14:04 - January 13, 2007
خبر کا کوڈ: 1519179

پنجاب : محرم الحرام میں امن و امان كيلئے اتحاد بين المسلمين كا اجلاس طلب ۔

بين الاقوامی گروپ:وزير اعلیٰ پنجاب نے ماہ محرم الحرام كے دوران صوبے میں امن وامان برقرار ركھنے كے لیے پندرہ جنوری كو اتحاد بين المسلمين كا اہم اجلاس طلب كرليا ہے۔لاہور

-





ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے روزنامه جنگ كے حوالے سے بيان كيا ہے كہ وزير اعلیٰ پنجاب نے ماہ محرم الحرام كے دوران صوبے میں امن وامان برقرار ركھنے كے لیے پندرہ جنوری كو اتحاد بين المسلمين كا اہم اجلاس طلب كرليا ہے۔لاہور میں وزير اعلیٰ سول سيكرٹریٹ میں ہونے والے اس اجلاس میں تمام مكاتب فكر كے علمائے كرام صوبائی چيف سيكرٹری ۔ہوم سيكرٹری آئی جی پنجاب سميت ديگر اداروں كے اہم افراد شريك ہوں گے اجلاس كی صدارت وزير اعلی پنجاب چوہدری پرويز الہی كریں گے ۔اتحاد بين المسلمين اجلاس میں شريك تمام مكاتب فكر كے علمائے اكرام سے ماہ محرم كے دوران صوبے میں مذہبی ہم آہنگی برقرار ركھنے اور كسی بھی طرح كے فرقہ وارانہ بيانات ۔مواد اور شرپسندی سے بچنے كے لیے حكومت كی جانب سے لائحہ عمل مرتب كيا جائے گا ۔اسی طرح اجلاس میں شريك علمائے كرام كو ماہ محرم كے دوران مساجد میں لاوڈ اسپيكر كے استعمال خصوصا جمعہ كے روز خطبوں میں مذہبی فرقہ واريت سے متعلق كسی بھی طرح كے كلمات سے گريز كرنے كے بارے میں بھی حكومت كی مرتب پاليسی سے باقاعدہ آگاہ كيا جائے گا ۔
نظرات بینندگان
captcha