ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی( ايكنا) نے سی بی نيوز كے حوالے سے نقل كيا ہے بوسٹن شہر كی اسلامی كونسل كے ترجمان جيكا ميسی نے كہا ہے كہ یہ پہلی بار ہوا ہے كہ ہم نے كوئی غير ملكی امداد وصول كی ہو انہوں نے كہا كہ مسجد كی تعمير كے سلسلہ میں اكثر سرمایہ خود یہاں كی عوام نے فراہم كيا ہے واضح رہے كہ سعودی عرب كے اس اعلان كے بعد كہ وہ ايك ملين ڈالر اس مسجد كی تعمير كے لیے دیں گے امريكی معاشرہ میں چہ ميگوئياں ہو رہی ہیں-
اس عظيم الشان مسجد كی تعمير كا تخمينہ ۱۴ ملين ڈالر لگايا گيا ہے-