ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نےجنگ نيوز سے نقل كيا ہے كہ عراق كے بااثر سياستدان اور مذہبی رہنما عبدالعزيز الحكيم نے ايرانيوں كی گرفتاری كو عراق كے اقتداراعلیٰ پر حملہ قرار ديا ہے۔ ايك انٹرويو میں عبدالعزيز الحكيم نے امريكی كارروائی كو غلط قرار ديتے ہوئے كہا كہ امريكہ اور ايران كے درميان كشيدگی بڑھنے سے عراق كے لئے برے نتائج پيدا ہوسكتے ہیں۔ انہوں نے كہا كہ ايرانيوں كو پكڑنے كے لئے امريكی فوج كی كارروائی عراق كے اقتداراعلیٰ پر حملے كی طرح ہے۔ انہوں نے مزيد كہاہم اميد كرتے ہیں كہ ايسا دوبارہ نہیں ہوگا۔عبدالعزيز الحكيم عراق میں سپريم كونسل فار اسلامك ريولوشن كے رہنما ہیں