۹ ربیع الاول؛ آغاز امامت امام حی اور امام عصر کی معرفت کا موقع

IQNA

9:38 - August 23, 2026
خبر کا کوڈ: 3520618
حجت‌الاسلام کلباسی ؛

۹ ربیع الاول؛ آغاز امامت امام حی اور امام عصر کی معرفت کا موقع

ایکنا: مہدویت مرکز کے سربراہ نے کہا امام عصر کی میلاد کی یاد منانا امام عصر(عج) کے بارے میں معرفت کو فروغ دینے، مہدوی آرمانوں کو سمجھنے اور معاشرے کو جھوٹے مدعیان اور منحرف افکار و تحریکوں سے محفوظ رکھنے کا ایک موقع فراہم کر سکتا ہے۔

1

یکنا نیوز-  نو ربیع الاول، حضرت مہدی(عج) کی امامت کے آغاز کے سالروز کے موقع پر اس مناسبت کی اہمیت اور امام عصر(عج) کے بارے میں معرفت کو گہرا کرنے کی ضرورت خاص اہمیت اختیار کر جاتی ہے؛ بالخصوص اس لیے کہ دورانِ غیبت میں امام کی صحیح معرفت اور حقیقی مہدوی تعلیمات کو منحرف دعووں سے الگ کرنا منتظرین کی اعتقادی اور سماجی ذمہ داریوں میں شمار ہوتا ہے۔

حجۃ الاسلام والمسلمین مجتبیٰ کلباسی، مرکز تخصصی مہدویت کے سربراہ نے ایکنا قم سے گفتگو کرتے ہوئے ۹ ربیع الاول کی اہمیت بیان کی اور اس مناسبت کی یاد منانے کی ضرورت، امام کی معرفت کے ذریعے زندگی کو معنویت دینے، مہدویت کے جھوٹے مدعیان کے خطرے اور امام عصر(عج) کی نیابتِ عام اور نیابتِ خاص کے فرق پر گفتگو کی۔

ایکنا: امام عصر(عج) سے متعلق مناسبتوں میں ۹ ربیع الاول کا کیا مقام ہے اور آج کے ثقافتی و سماجی حالات میں اس دن کی یاد منانا کیوں اہم ہے؟

۹ ربیع الاول امام عصر(عج) سے متعلق اہم مناسبتوں میں سے ایک ہے۔ البتہ سال بھر میں بہت سی مناسبتیں آتی ہیں اور دینی متون میں بھی ان مناسبتوں پر توجہ دی گئی ہے؛ نصف شعبان سے لے کر ماہِ رمضان اور دیگر ایام تک، جن میں سے ہر ایک کا امام عصر(عج) سے کوئی نہ کوئی تعلق ہے۔ حتیٰ کہ دینی متون میں ہمیں ہر روز دعائے عہد پڑھنے کی بھی تاکید کی گئی ہے تاکہ ہم اس تعلق اور اس راستے کو ہمیشہ اپنے ساتھ قائم رکھیں۔

تاہم، ۹ ربیع الاول کی ایک خاص خصوصیت ہے؛ کیونکہ ۸ ربیع الاول کو امام حسن عسکری(ع) کی شہادت کے بعد امام عصر(عج) کی امامت کا آغاز ہوتا ہے۔ اس وقت دیگر ائمہ(ع) میں سے کسی کے حوالے سے ایسی کوئی مستقل مناسبت موجود نہیں جس میں ان کی امامت کے آغاز کے دن کو الگ سے منایا جاتا ہو۔

۹ ربیع الاول اس لحاظ سے اہمیت رکھتا ہے کہ یہ ’’امامِ حی‘‘ کی امامت کے آغاز کا سالروز ہے؛ یعنی ایسے امام جو زندہ، حاضر اور ناظر ہیں اور جن کی ہدایات آج بھی موجود ہیں، جن سے ہم شایستہ انداز میں استفادہ کر سکتے ہیں۔

لہٰذا دیگر ائمہ(ع) کی شہادت اور امام حسن عسکری(ع) کی شہادت کے درمیان ایک بنیادی فرق یہ ہے کہ امام عسکری(ع) کی شہادت کے ساتھ زندہ امام کی امامت کا آغاز ہوتا ہے اور ۹ ربیع الاول اسی آغازِ امامت کا سالروز ہے۔

رسولِ گرامی اسلام(ص) نے فرمایا:

’’یَمْلَأُ اللَّهُ بِهِ الْأَرْضَ قِسْطًا وَعَدْلًا کَمَا مُلِئَتْ ظُلْمًا وَجَوْرًا‘‘

یعنی: اللہ تعالیٰ اس کے ذریعے زمین کو عدل و انصاف سے اسی طرح بھر دے گا جس طرح وہ ظلم و جور سے بھر چکی ہوگی۔

یہ حدیث شیعہ اور اہلِ سنت سمیت اسلامی مصادر میں نقل ہوئی ہے اور مہدویت کے بارے میں مشہور اور متواتر احادیث میں شمار ہوتی ہے۔/

 

4371106

نظرات بینندگان
captcha