زندہ دل حجاج كو ٫٫خط بريل سے لكھے گۓ قرانی نسخہ جات مكہ میں ھدیہ كے طور پر دیے گۓ-
بين الاقوامی گروپ:مكہ مكرمہ كے گورنر عبدالمجيد بن عبد العزيز نے خط بريل میں لكھے ہوۓ یہ قرآنی نسخے زندہ دل حجاج كو الوداع كہتے ہوۓ ھدیہ كے طور پر دیے-
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی(ايكنا) نے محيط سائٹ سے نقل كيا ہے كہ مذكورہ قرآنی نسخے اميرمكہ كی طرف سے ايسے حجاج كو دیے گۓ تھے جو روشندل اور جسمانی اعتبار سے ناتوان تھے اور اس سال سفر حج پر آۓ تھے-
ياد رہے كہ اميرمكہ نے اس سال مصر ،مراكش اور سوڈان سے آنے والے سات نابينا حجاج كی ميزبانی كی۰