امام حسين ۜ نفس مطمئنہ كا مصداق ہیں-

IQNA

امام حسين ۜ نفس مطمئنہ كا مصداق ہیں-

11:57 - January 23, 2007
خبر کا کوڈ: 1521400
اعزازی خبر نگار بہزاد فاضلی :امام حسين ۜ قرآنی آيات كی روشنی میں نفس مطمئنہ كا مصداق ہیں اور عاشورا اور محرم تاريخ اسلام میں اٹھنے والی ہر تحريك آزادی كے لیے مشعل راہ ہے-
اعزازی خبر نگار بہزاد فاضلی :امام حسين ۜ قرآنی آيات كی روشنی میں نفس مطمئنہ كا مصداق ہیں اور عاشورا اور محرم تاريخ اسلام میں اٹھنے والی ہر تحريك آزادی كے لیے مشعل راہ ہے-
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كے اعزازی خبر نگار كے مطابق پيغمبر گرامی اسلام ۖ كی ھجرت كے ۶۱ سال بعد آپ كے نواسے اور دلبند جو كہ بيت وحی میں پروان چڑھا، دوش رسول كا سوار بنا ،وهی امام پرچم امامت اور رسالت ابراہيم خليل اللہ اور محمد رسول اللہ كو اپنے كندھوں پر لیے كاروان انسانيت كو صراط مستقيم كی طرف ھدايت كرنے اور كشتی نجات بشريت كو اپنی شہادت كے خون سے ساحل تك پہنچانے كربلا كی طرف چلا –
اس تاريخ كو گذرے ۱۴۰۰ سال بيت گۓ ليكن ابھی تك ايسے معلوم ہوتا ہے جيسے اس واقع كو گذرے كوئی عرصہ نہیں ہوا اور محبان اور عاشقان حسين كی عقيدت گذشتہ سے زيادہ نظر آتی ہے اور حسين نے سب كو گويا اپنا ديوانہ بنا ليا ہے یہ حسين ہے كہ جس نے عزت كی موت كو ذلت كی زندگی پر ترجيح دی –یہ حسين ہے كہ جسے خدا نے نفس مطمئنہ سے ملقب كيا اور فرمايا يا ايتھا النفس المطمئنہ ارجعی الی ربك راضية مرضيه فادخلی فی عبادی و ادخلی جنتی

نظرات بینندگان
captcha