عراق كی صورت حال پر گفتگو كرنے كے لیے ايران میں مسلمان علماء كی بين الاقوامی انجمن كے وفد كی آمد-

IQNA

عراق كی صورت حال پر گفتگو كرنے كے لیے ايران میں مسلمان علماء كی بين الاقوامی انجمن كے وفد كی آمد-

14:35 - January 25, 2007
خبر کا کوڈ: 1521919
بين الاقوامی گروپ:مسلمان علماء كی بين الاقوامی انجمن كے كچھ دانشور بہت جلد عراق میں مذھبی اختلاف اور كشمكش كے بارے میں گفتگو كرنے كے لیے ايران آ رہے ہیں-
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے (المحيط) سائٹ سے نقل كيا ہے كہ مسلمان علماء كی بين الاقوامی انجمن كے سربراہ ڈاكٹر يوسف القرضاوی نے كہا :یہ گروپ ايرانی عہدہ داروں كو تاكيد كرے گا كہ عراق میں دو گروپوں كے درميان جو قتل عام جاری ہے وہ اسلام اور عراق كی مصلحت میں نہیں ہے اور فقط امت اسلامی كے دشمنوں كے نفع میں ہے –مسلمان علماء كی انجمن كے سربراہ نے تاكيد كی كہ ان جنگوں میں غالب اور مغلوب نہیں ہوگا اور ہم سب مسلمان شكست كھا چكے ہیں اور ان جنگوں سے فايدہ حاصل كرنے والے فقط امريكہ اور صیہونی حكومت ہیں-

نظرات بینندگان
captcha