احمدی نژاد:امريكا ايران پر حملہ نہیں كرسكتا‘ روس سے ميزائل دفاعی نظام حاصل كرليا‘ ايرانی وزيردفاع

IQNA

15:46 - January 25, 2007
خبر کا کوڈ: 1521932

احمدی نژاد:امريكا ايران پر حملہ نہیں كرسكتا‘ روس سے ميزائل دفاعی نظام حاصل كرليا‘ ايرانی وزيردفاع

بين الاقوامی گروپ : ايران كے صدر احمدی نژاد نے دعویٰ كيا ہے كہ امريكا ايران پر حملہ نہیں كر سكتا كيونكہ وہ فوجی كارروائی كی پوزيشن میں نہیں ہے ليكن واشنگٹن كی جانب سے عوام میں نفاق كيلئے نفسياتی جنگ چھیڑی جا سكتی ہے،








ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے جنگ نيوز سے نقل كيا ہے كہايران كے صدر احمدی نژاد نے دعویٰ كيا ہے كہ امريكا ايران پر حملہ نہیں كر سكتا كيونكہ وہ فوجی كارروائی كی پوزيشن میں نہیں ہے ليكن واشنگٹن كی جانب سے عوام میں نفاق كيلئے نفسياتی جنگ چھیڑی جا سكتی ہے،جبكہ ايرانی وزير دفاع مصطفی محمد نجار نے كہا ہے كہ ايران نے روس سے ميزائل دفاعی نظام حاصل كر ليا ہے اور یہ خريداری دفاعی معاہدے كے تحت عمل میں آئی۔ تفصيلات كے مطابق ايرانی صدر نے كہا كہ امريكا خواہ كتنی ہی خواہش كيوں نہ كرے ليكن وہ ايسی حالت میں نہیں ہے كہ ايران پر حملہ كرسكے۔ سركاری ٹيلی ويژن پر انٹرويو میں انہوں نے كہا كہ امريكا نفسياتی جنگ چھیڑ سكتا ہے تاكہ ايران كے عوام میں نفاق پيدا كرسكے۔انہوں نے ايران پر اقوام متحدہ كی پابنديوں كو بھی غير اہم قرار ديا۔صدر نے طويل انٹرويو میں كہا كہ انہیں مستقبل كے بارے میں ذرا بھی فكر نہیں ہے اور نہ انہیں اقوام متحدہ كی پابنديوں كے بارے میں تشويش ہے۔ انہوں نے اقوام متحدہ كی پابنديوں كے بارے میں تشويش كا اظہار نہیں كيا اور كہا كہ ہر كوئی اقوام متحدہ كے ان فيصلوں كو تسليم نہیں كرے گا جو غير منطقی طور پر ايك بے گناہ ملك كو سزا دیں۔




نظرات بینندگان
captcha