ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے مركز اسلامی كبك centre islamik de quebce میں شائع ہونے والے حالیہ مضمون سے نقل كيا ہے كہ جس میں موجودہ حالات كے تناظر میں مسلمانوں كا صلح و آشتی كا بے مثال نمونہ پيش كرنا اور اس معاشرے میں اسلام كے سياسی چہرے كو ثقافتی امور كے ساتھ متعارف كرانا مسلمانوں كی سركاری حيثيت میں مزيد بہتری كا سبب بنا ہے-
مثال كے طور پر كينڈا میں مسلمان دوسری مختلف اقوام سے ميل جول ركھے ہوۓ ہیں اور آپس میں تبادلہ خيال بھی كرتے ہیں اور اپنی مذھبی رسومات كو بھی اچھے انداز میں انجام ديتے ہیں-