مركز جہانی علوم اسلامی كی طرف سے ٫٫وھابيت میں پاۓ جانے والے تضادات پر تحليل٬٬ كے موضوع پر علمی نشست –

IQNA

مركز جہانی علوم اسلامی كی طرف سے ٫٫وھابيت میں پاۓ جانے والے تضادات پر تحليل٬٬ كے موضوع پر علمی نشست –

12:36 - January 28, 2007
خبر کا کوڈ: 1522498
اعزازی خبر نگار:حسن آذری مركز جہانی علوم اسلامی كے تحت مدرسہ عالی امام خمينی میں وھابيت میں پاۓ جانے والے تضادات پر تحليل كے عنوان سے ايك علمی نشست ۱۵ فروری ۲۰۰۷ كو منعقد ہو گی-
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے قم سے رپورٹ دی ہےكہ مدرسہ عالی امام خمينی كے شعبہ تحقيق كے سربراہ اللہ اكبری نےكہا كہ اس علمی نشست كا اہتمام مركزجہانی كے تحقيقی شعبہ اور مدرسہ امام خمينی كےمذھب و اديان ڈيپارٹمنٹ كے زير نگرانی ہو رہا ہے-۰
اس میں وہابيت كے جديد ترين نظريات كی تحليل اور پھر ان كا جواب بھی ديا جاۓ گا-
انہوں نے اس نشست كے ماہرين اور خطباء میں ڈاكٹر عصام العماد اور ڈاكٹر جوادی كا نام ليا –
اس علمی نشست میں وھابی مٶلف حسن بن فرھان كے جديد نظريات كو مورد بحث قرار دے كر اس كے جوابات دیے جائیں گے-
ياد رہے یہ نشست ۱۵ فروری ۲۰۰۷ كو مدرسہ امام خمينی كے قدس ھال میں منعقد ہوگی

نظرات بینندگان
captcha