ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی﴿ايكنا﴾ كی رپورٹ كے مطابق حجة الاسلام والمسلمين رضئ شكوری نےكہا كہ اسلامی مفكرين اور اسكالروں كوچاہیے كہ سيرت نبوی كے عملی پہلوٶں كو لوگوں كے لیے بيان كریں اور اگر رسول خدا كے سيرت كے بارے میں سوال كيا جاۓ تو اس كے جواب میں یہ كہا جاۓ كہ خداوند كريم نے آپ كی اطاعت كو واجب قرار ديا اور قرآن كريم میں اس بات كی صراحت موجود ہے –انہوں نے مزيد كہا پيغمبر اسلام اسوہ حسنہ ہیں اور خداوند نے ھدايت اور انسانی كمال كی خاطر انبياء كو آئیڈيل كے طور پر متعارف كروايا قرآن نے حضرت ابراہيم كے بارے فرمايا كہ حضرت ابراہيم ۜ تمہارے لیے بہترين نمونہ ہے اور اسی طرح پيغمبر اسلامۖ كے حوالے سے بھی فرمايا كہ بے شك رسول خدا ۖ كی سنہری زندگی تمہارے لیے بہترين نمونہ عمل ہے-
انہوں نے مزيد كہا :بعثت انبيا كا فلسفہ كئی آيات میں بيان ہوا ہے جو تعليم ٫تربيت ٫قسط و عدل كا قيام انسانوں كی آزادی ٫لوگوں كو ظلمت اور گمراہی سے نجات دلانا٫بشارت و انذار ٫انسانوں پر اتمام حجت سے عبارت ہے-