پاكستان : بنوں امام بارگاہ پر راكٹ حملہ،مولاناحافظ ستار زير حراست

IQNA

پاكستان : بنوں امام بارگاہ پر راكٹ حملہ،مولاناحافظ ستار زير حراست

13:13 - January 31, 2007
خبر کا کوڈ: 1522815
بين الاقوامی گروپ : شب عاشور بنوں امام بارگاہ پر راكٹ سے نا معلوم افراد نے حملہ كيا جس میں چند پوليس والے جاں بحق ھوے ۔



بنوں میں پوليس نے مقامی مدرسے كے مہتمم كو گرفتار كر ليا ہے۔ڈسٹركٹ پوليس افسر بنوں ڈاكٹر مظہر الحق نے گرفتاری كی تصديق كرتے ہوئے جيو نيوز كو بتايا كہ فی الحال گرفتاری كو بنوں میں ہونے راكٹ حملوں سے جوڑنا قبل از وقت ہو گا ۔انھوں نے كہا كہ غيرملكيوں سميت بعض مشكوك افراد كی مدرسے میں آمدورفت كے باعث شك كی بنياد پر مقامی مدرسے كے مہتمم حافظ ستار كو گرفتار كيا گيا ہے جن سے تفتيش كی جا رہی ہے ۔ ڈاكٹر مظہر الحق كے مطابق بنوں راكٹ حملوں میں ملوث دہشت گردوں كی گرفتاری كے لیے مختلف زاويوں سے تفتيش كی جارہی ہے ۔
نظرات بینندگان
captcha