ايران كی قرآنی خبر رساں ايجينسی ايكنا نے جنگ اخبار سے نقل كيا ھے كہ ايران نے كہا ہے كہ امريكا مشرق وسطیٰ میں ايك اور جنگ كے آغاز كی پوزيشن میں نہیں ہے اور ايسا كرنے كی صورت میں تہران مقابلے كے لئے تيار ہے،ايتھوپيا كے دارالحكومت اديس ابابا میں صحافيوں سے بات كرتے ہوئے ايران كے وزير خارجہ منوچھر متقی نے كہا كہ امريكا مشرق وسطی ٰ میں ايك اور جنگ شروع اور اس كا خرچہ امريكی عوام پر لادنے كی پوزيشن میں نہیں ہے، انہوں نے كہا كہ اگر امريكا نے ايسی كسی جنگ كا فيصلہ كيا ہے تو ايران اس كے لئے بھی تيار ہے، صومالیہ میں القاعدہ كے مشتبہ ٹھكانوں پر حملوں كے بارے میں سوال كے جواب میں ايرانی وزير خارجہ نے كہاكہ تہران دنيا كے كسی بھی حصے میں امريكا كے حملوں كی مزمت كرتا ہے،وزير خارجہ منوچھر متقی كی جانب سے یہ بيان ايسے وقت میں آيا ہے جب امريكا كی جانب سے مشرق وسطیٰ میں فوجی طاقت بڑھانے كا سلسلہ جا ری ہے اور يو ايس ايس bataan كی قيادت میں جنگی بیڑا مشرق وسطیٰ كی طرف روانہ كر ديا گيا ہے