اردن ٫٫اديان اور اصلاح٬٬ كانفرنس كا ميزبان-

IQNA

اردن ٫٫اديان اور اصلاح٬٬ كانفرنس كا ميزبان-

17:28 - January 31, 2007
خبر کا کوڈ: 1522911
بين الاقوامی گروپ:اردن كے دينی تحقيقاتی سنٹر اور ،،كونرا داد اينا ور ٬٬ادارے كی طرف سے اديان اور اصلاح كے موضوع پر كانفرنس عمان میں شروع ہو گئی-
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے محيط سائٹ سے نقل كيا ہے كہ یہ كانفرنس درياۓ ميت كے علاقے میں عرب اور غير عرب دانشوروں كی شركت سے دو دن تك جاری رہے گی جس میں تمام اديان كے مابين مشتركہ نكات ٫مصلحت انسانی ٫یہوديت اور اصلاح ٫عيسائيت اور اصلاح اور اسلام میں اصلاح كے اسلوب جيسے موضوعات اس كانفرنس كے ايجنڈے میں شامل ہیں-
شركا نے اميد ظاہر كی ہے كہ وہ اس كانفرنس كے بعد اديان میں اصلاح كے بارے میں كسی جامع اور واضح نتيجہ تك پہنچ جائیں گے-

نظرات بینندگان
captcha