ايرا ن كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا﴾ نے گلف نيوز اخبار سے نقل كيا ہے كہ اس ممبر قومی اسمبلی نے بحرين ٹيلی ويژن كے ذمہ دار افراد سے تقاضا كيا تھا كہ وہ ہر سال محرم الحرام كے آغاز سے ہی موسيقی اور دوسرے معمول كے پروگراموں كو عاشورا تك بند كر دیں اس ممبر كی درخواست كا مثبت جواب نہیں ديا گيا-
بحرين ٹی وی نے عاشور كے دن حسب سابق پروگراموں كو جاری ركھتے ہوۓ صرف چند مذھبی شخصيات سے امام حسين ۜ اور ان كے با وفا ساتھيوں كی شہادت كے بارے میں انٹر ويو نشر كيا –
ياد رہے كہ بحرين كی آبادی ۷ لاكھ ہے جس میں ۷۰ فيصد يعنی ۵ لاكھ شيعہ ہیں جبكہ عنان حكومت اھل سنت كے ہاتھ میں ہے-