امريكہ میں اسلام كا تعارف كروانے كی خاطر بين الاقوامی ادارہ ﴿النصرة العالمیہ﴾ كی تأسيس-

IQNA

11:33 - February 04, 2007
خبر کا کوڈ: 1523626

امريكہ میں اسلام كا تعارف كروانے كی خاطر بين الاقوامی ادارہ ﴿النصرة العالمیہ﴾ كی تأسيس-

بين الاقوامی گروپ: امريكہ میں پيغمبر اكرمۖ اور اسلام كا تعارف كروانے كی خاطر رسول اكرمۖ كے حامی اداروں كے تعاون سے بين الاقوامی ادارہ النصرة العالمیہ كی بنياد ركھی گئی-

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے سعودی عرب كے اخبار الوطن سے نقل كيا ہے كہ ادارہ النصرة العالمیہ كے جنرل سيكرٹری شيخ سليمان عودہ نے اس بارے میں كہا:یہ ادارہ ايك بين الاقوامی خيراتی ادارہ ہے جو اسلام اور نبی اكرم ۖ كے تعارف كی خاطر وجود میں آيا ہے ابھی تك جس نے مختلف سائٹس كے ذريعہ كئ خط اسلامی دنيا كے مایہ ناز علماء كو اس مقصد تك پہنچنے كے لیے لكھے ہیں-
عودہ نے مزيد كہا :اس ادارہ كے آئندہ پروگراموں میں سے سيرت و سنت پيغمبر اكرمۖ كے مطالعہ كے لیے جرائد كی اشاعت اور بين الاقوامی مقابلوں كا انعقاد ٫سنت نبوی كے علمی اعجاز كو بيان كرنے كی خاطر يورپی اور مسلمان علماء كی شركت سے سيميناروں كا انعقاد اور رسول اكرمۖ كی سنت اور سيرت كے بارےمیں خصوصی مطالعات ہیں-
قابل ذكر ہے كہ ماہرين اور دانشوروں كی شركت سے سيرت نبوی كے بارے میں گفتگو كے موضوع پر مختلف زبانوں میں ٹی وی نشريات بھی اس بين الاقوامی ادارہ النصرة العالمیہ كی سرگرميوں میں سے ايك ہے-

نظرات بینندگان
captcha