ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی﴿ايكنا﴾ كی رپورٹ كے مطابق آل البيت انسٹیٹيوٹ كا افتتاح ۱۴۰۴ ھ ق بمطابق ۱۹۸۳ ء كو ہوا اس ادارے كے كئی شعبے ہیں جن میں سے ايك ڈيجیٹل لائبريری بھی ہے-
اس ادارے كی تاسيس كا مقصد اہم دينی مصادر اور مدارك كی جمع آوری اور محققين كے لیے كتابیں فراہم كرنے كے علاوہ جوان نسل میں دينی صلاحيتوں كو اجاگر كرنے كے لیے مختلف علوم كے ماہرين سے استفادہ كرنا ہے –
اس ادارے كے مختلف ممالك میں شعبے كام كر رہے ہیں جن میں ايران كے شہر مشہد ٬قم ٬لبنان٬ كے شہر بيروت ٬دمشق اور لندن شامل ہیں –
ادارے كا ۴۰۰ اسلامی مراكز سے رابطہ ہے جو دنيا كے مخلتف علاقوں میں مصروف عمل ہیں-