ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے Garowe online سائٹ سے نقل كيا ہے كہ مينسوتا كہ اسلامی كالج كے پرنسپل فاروق حمود سامرايی نے اس پر آشوب اور اسلام سے ناواقفيت كے دور میں شہر مينی پليس میں ايك اسلامی تعليمی مركز قائم كرنے كی ضرورت كو بيان كرتے ہوۓ كہا:اس مركز میں ہماری كوشش ہوگی كہ ہم اسلام كی حقيقی اور معتدل تصوير كو علمی اور تحقيقی محيط میں تعليم دیں گے-
انہوں نے كہا :رياست مينسوتا میں ڈیڑھ لاكھ مسلمان اور اسلامی قائدين اور اساتذہ زندگی گزار رہے ہیں كہ جنہوں نے اپنی مالی امداد كے ذريعہ اس اسلامی كالج كی تعمير كی راہ كو ہموار كيا ہے اور پہلے سال میں ۱٦۰ طلباء و طالبات نے ۱۵۰ ڈالر كی فيس كے ساتھ نام لكھواے ہیں اور ہمیں اميد ہے كہ اس تعداد میں مزيد اضافہ ہوگا-
مينسوتا كے اسلامی كالج كے پرنسپل نے كہا : چونكہ اكثر طلباء زبان عربی سے واقف نہیں ہیں لہذا اس كمزوری پر غلبہ پانے كے لیے قرائت اور تفسير قرآن كے علاوہ باقی تمام دروس كی تعليم عربی زبان میں دی جاۓ گی-
ياد رہے كہ امريكہ میں دوسرے اديان كی نسبت اسلام تيزی سے پھيل رہا ہے -