تبليغات اسلامی ادارہ صوبہ آذربائيجان غربی كے تعليمی اور ثقافتی مشير حجة الاسلام والمسلمين محمد باقر كريمی ٬٬ نے ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی﴿ايكنا﴾ كے اعزازی خبر نگار سے گفتگو كرتے ہوۓ كہا: نرسری كی كلاسوں میں قرآن كی تعليم دينے كا اصلی ھدف ٬بچوں كے ساتھ ان كی فردی شخصيت سے مناسب ارتباط برقرار كرنے كے لیے ہے-
محمدباقر كريمی نےكہا:قرآن كی تعليم كے تمام طريقوں كو خوبصورت اور اچهے انداز میں پيش كرنا چاہیے اور تعليم دينے كا بہترين منبع سيرت نبوی اور ائمہ معصومين ۜ كی سنت میں تلاش كيا جا سكتا ہے-