ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے الفجر ﴾ سٹلائیٹ سے نقل كيا ہے كہ یہ پروگرام مصر ٬سعودی عرب اور شام كےممالك میں موبائل صارفين كے لیے بنايا گيا ہے اور یہ مختلف موضوعات اور مناسبت سے قرآنی پيغامات كو ارسال كرنے كی صلاحيت ركھتا ہے-
ياد رہے كہ قرآنی موضوعات میں سے ہر ايك ٬ايك كوڈ كے ذريعہ موبائل كی سكرين پر ظاہر ہوتا ہے كہ صارفين اس كوڈ كو اينٹر كرنے سے اپنے موبائل سے تھوڑی دير كے بعد اپنے پسنديدہ موضوع كے بارے میں قرآن كريم كی آيات كو سن سكتے ہے-
ان موضوعات میں حج ٬رمضان ٬معراج رسول ٬توبہ ٬حجاب اور رسول اكرم شامل ہیں-